سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک طویل پیغام میں علی ترین نے ملتان سلطانز سے علیحدگی بارے کرکٹ شائقین کو آگاہ کیا۔
علی ترین کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم کے ساتھ رہنے کا مطلب اصولوں سے سمجھوتہ کرنا ہی ہے تو میں ایک ہی انتخاب کرسکتا ہوں اور وہ الوداع ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس ٹیم کو اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر کھونا پسند کروں گا بجائے اس کے کہ میں گھٹنوں کے بل اسے چلاؤں، ملتان سلطانز کا حصہ ہونا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔
To all Multan Sultans fans,
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) November 25, 2025
Being part of this team has been one of the greatest honours of my life. I love the fans, I love this team, and I absolutely love being able to represent South Punjab. Something my late uncle Alamgir Tareen was especially proud of.
Every season, I…
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی نمائندگی پر مجھے ہمیشہ فخر رہے گا اور یہ وہ چیز ہے جس پر میرے مرحوم چچا عالمگیر ترین بھی فخر کرتے تھے۔
علی ترین نے کہا کہ ملتان سلطانز صرف اعدادوشمار سے کہیں زیادہ معنی رکھتی ہے، مالی نقصانات کے باوجود کبھی اس ٹیم کو چھوڑنے کا نہیں سوچا تھا تاہم اب جو بھی اس ٹیم کا کنٹرول سنبھالے گا میری سپورٹ اسے حاصل رہے گی ۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 برس کے لیے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی، ٹیم اپنے موجودہ مالکان کے ساتھ آئندہ دہائی تک پی ایس ایل کا حصہ رہے گی، معاہدے کی تجدید ای اینڈ وائی مینا کی طے کردہ نئی مارکیٹ ویلیو پر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کو شکست، پاکستان شاہینز نے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ جیت لیا
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کھیل میں ہمیشہ اعلیٰ معیار برقرار رکھا، معاہدے کی تجدید فرنچائز کا پی ایس ایل پر بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے۔
سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیگ کی شناخت بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا، آئندہ 10 سال کی شراکت سے نئی بلندیوں کا آغاز ہو گی، اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کی پہلی چیمپئن اور بہترین پرفارمنگ ٹیم ہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل آئندہ برس 11ویں ایڈیشن سے 8 ٹیموں کی لیگ بننے جا رہی ہے، پی ایس ایل کی موجودہ 5 ٹیمز نے اپنے معاہدوں کی تجدید کر دی ہے۔