دوحا قطر میں کھیلے گئے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں بنگلہ دیش اے کو جیت کیلئے 126 رنز کا ہدف دیا۔
𝘈𝘊𝘊 𝘔𝘦𝘯'𝘴 𝘈𝘴𝘪𝘢 𝘊𝘶𝘱 𝘙𝘪𝘴𝘪𝘯𝘨 𝘚𝘵𝘢𝘳𝘴 2025 - Final 🏆
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 23, 2025
🇵🇰 Shaheens set a target of 126 for Bangladesh ‘A’ 🏏#PAKvBAN #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/mSoDoknWBb
پاکستان شاہینز کی جانب سے سعد مسعود 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، عرفات منہاس نے 25 جبکہ معاذ صداقت نے 23 رنز کی اننگ کھیلی، غازی غوری ،کپتان عرفان خان اور شاہد عزیز نے 9،9 رنز سکور کیے۔
شاہینز کےاحمد دانیا 2 اور صفیان مقیم 4 رنز بنا پائے جبکہ یاسر خان ، محمد فائق اور عبید شاہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔
بنگلہ دیش اے کی جانب سے رپن مندول نے 3 اور راقیب الحسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایس ایم محروب، جیشان عالم اور عبدالغفار ثقلین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے اور میچ سپر اوور میں چلا گیا۔
Unbelievable scenes in the 𝘈𝘊𝘊 𝘔𝘦𝘯'𝘴 𝘈𝘴𝘪𝘢 𝘊𝘶𝘱 𝘙𝘪𝘴𝘪𝘯𝘨 𝘚𝘵𝘢𝘳𝘴 2025 - Final 🏆
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 23, 2025
🔥Scores level at 125! The title will now be decided in a Super Over 🏏#PAKvBAN #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/cAQSzV71I6
بنگلہ دیش اے نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کے لیے 7 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے حاصل کر کے رائزنگ سٹار ٹی 20 ایشیا کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
🎉3𝙧𝙙 𝙩𝙞𝙢𝙚 𝘾𝙝𝙖𝙢𝙥𝙞𝙤𝙣𝙨! 🇵🇰 Shaheens win the 𝘈𝘊𝘊 𝘔𝘦𝘯'𝘴 𝘈𝘴𝘪𝘢 𝘊𝘶𝘱 𝘙𝘪𝘴𝘪𝘯𝘨 𝘚𝘵𝘢𝘳𝘴 2025🏆 in a Super Over thriller 🔥#PAKvBAN #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/Ta6zzKH6m3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 23, 2025
پاکستان شاہینز کے احمد دانیا میچ آف دی میچ جبکہ معاذ صداقت مین آف دی سیریز قرار پائے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے رائزنگ اسٹارز ایشیاء کپ فائنل میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباد دی ، کھلاڑیوں کی پذیرائی اور شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔
محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ٹورنمنٹ میں کامیابی حاصل کی،چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی، ٹیم کے کوچز اور بورڈ حکام بھی اس فتح پر لائق تحسین ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی رائزنگ سٹارز ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان شاہینز نے حقیقت میں شاہینز کی طرح ٹورنامنٹ کھیلا اور تیسری بارچیمپئن بنے، پاکستان شاہینز نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے فائنل میں بنگلہ دیش کو ہرایا، پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی کارکردگی متاثر کن رہی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، آج کی فتح پاکستان کرکٹ کے روشن و شاندار مستقبل کی نوید ہے۔