پی ایس ایل کی نئی فرنچائز ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری کو طے
Pakistan Super League Teams
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے شائقین کیلئے خوشخبری،دو نئی فرنچائز ٹیمیں 6 جنوری 2026 کو نیلام کی جائیں گی۔

 پاکستان سپر لیگ نے اپنے شائقین کو خوشخبری سنا دی، لیگ کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی جس سے لیگ کے دائرہ کار اور کھیل کی دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ لیگ کی مسلسل توسیع کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ دو نئی ٹیموں کے اضافے سے تجارتی فوائد کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور شائقین کی مصروفیت کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ائیر فورس کا طیارہ گر کر تباہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی ٹیموں کے ناموں کے لیے چھ شہروں فیصل آباد،راولپنڈی،حیدر آباد،سیالکوٹ،مظفرآباد اور گلگت کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ بولی جیتنے والے گروپ کو اختیار ہوگا کہ وہ ان چھ شہروں میں سے کسی ایک کا نام اپنی ٹیم کے لیے منتخب کریں۔

 

اس سے قبل پی ایس ایل نے ٹیموں کی ویلیو ایشن مکمل کر لی تھی اور حال ہی میں لیگ کا نیا پرومو جاری کیا ہے جس میں پی ایس ایل کے 10 سالہ کامیاب سفر کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔