معروف کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق رانجی ٹرافی لیگ کے دوران بھارتی بلے باز لامابام اجے سنگھ نے باؤلر آرین بورا کی گیند کا دفاع کرنے کی کوشش لیکن اس دوران گیند سست رفتار سے واپس اسٹمپس کی طرف جارہی تھی جسے بلے باز نے بیٹ سے روکنے کی کوشش کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گراؤنڈ میں موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ گیند بیٹ سے لگنے کے بعد واقعی اسٹمپس کی طرف جا رہی تھی جسے بیٹر نے بلے سے روکنے کی کوشش کی۔
کرکٹ قوانین کے مطابق اس صورتحال میں وکٹ بچانے کے لیے دوسرے شاٹ کی قانون اجازت دیتا ہے، لیکن امپائر نے بلے باز کو آؤٹ قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری
ایک آفیشل نے کہا کہ بیٹر گیند پیڈ سے بھی روک سکتا تھا، لیکن اس نے بلے سے روکنے کی کوشش کی اور اسی لمحے امپائر نے اسے ’ہٹ دی بال ٹوائس‘ پر پویلین کی راہ دکھا دی۔
ایم سی سی قوانین کے مطابق اگر گیند بلے باز کے جسم یا بلے کے کسی حصے سے ٹکرائے اور پھر فیلڈر کے چھونے سے پہلے بلے باز جان بوجھ کر بیٹ یا جسم کے کسی حصے (ہاتھ کے علاوہ جس میں بلا نہ ہو) سے گیند کو دوسری مرتبہ مارتا ہے تو اسے ’ہٹ دی بال ٹوائس‘ پر آؤٹ قرار دیا جائے گا، البتہ دوسری شاٹ صرف وکٹ بچانے کے لیے ماری گئی ہو تو وہ آؤٹ نہیں ہوتا۔