دھوکا دہی سے بچیں: نادرا نے عوام کو خبردار کر دیا
نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی)
نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے اوورسیز پاکستانیوں کو جعلی ویب سائٹ کے ذریعے دھوکا دہی سے خبردار کیا/ فائل فوٹو
لاہور (ویب ڈیسک): نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کو جعلی ویب سائٹ کے ذریعے دھوکا دہی سے خبردار کر دیا۔

نادرا نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں خصوصاً برطانیہ میں مقیم شہریوں کو جعل سازی پر مبنی ویب سائٹ سے ہوشیار کر دیا۔ نادرا نے اہم اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی جعلی ویب سائٹ “NADRA Card Centre” سے ہوشیار رہیں، ویب سائٹnadra.cardcentre.co.uk نادرا کے نام پر دھوکا دہی میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے اچھی خبر

علامیہ کے مطابق جعلی ویب سائٹ شناختی کارڈ، نائکوپ، ملازمت فراہمی کے جھوٹے دعوے کر رہی ہے ان ویب سائٹ کا نادرا سے کوئی تعلق نہیں، ان پلیٹ فارم پرفراہم کی گئی ذاتی معلومات غلط استعمال کے خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں، ان پلیٹ فارم پر فراہم کی گئی ذاتی تفصیلات شہریوں کیلئے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔

نادرا نے نیشنل سائبرکرائم ایجنسی کو باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے۔