ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری
ICC ODI player rankings
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، جس میں نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر ڈیرل مچل نے پہلے نمبر پر قبضہ کر لیا۔

ڈیرل مچل نے بھارت کے کپتان روہت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی اور نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والے دوسرے کیوی بیٹر بن گئے۔

پاکستان کے کپتان بابراعظم نے بھی ایک درجہ ترقی حاصل کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کی، جبکہ نوجوان بیٹر سلمان آغا کی پوزیشن 15ویں نمبر پر برقرار ہے۔ دیگر پاکستانی بلے بازوں میں محمد رضوان اور فخرزمان نے پانچ پانچ درجے ترقی کرتے ہوئے بالترتیب 22 ویں اور 26 ویں نمبر حاصل کیا ہے۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان سرفہرست ہیں۔ پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے گیارہ درجے ترقی کے بعد 9 ویں نمبر حاصل کر لیا، جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی پانچ درجے تنزلی کے بعد 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کےدورے سے دستبرداری پر اسالانکا کی برطرفی کا امکان

 

ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ڈیرل مچل کی کارکردگی حالیہ میچز میں شاندار رہی ہے، جس کی بدولت وہ نمبر ون بیٹر بننے میں کامیاب ہوئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں اتار چڑھاؤ بھی ٹیم کی مجموعی کارکردگی اور حالیہ سیریز کے نتائج کی عکاسی کرتا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں