پاکستان کےدورے سے دستبرداری پر اسالانکا کی برطرفی کا امکان
Pakistan tour withdrawal
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے دورے سے اچانک دستبرداری کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ میں ایک نئی بحث چھیڑ دی،جس کے بعد قومی ٹی 20 کپتان چریتھ اسالانکا کی برطرفی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق اسالانکا نہ صرف پاکستان میں شیڈول تین ملکی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوئے بلکہ انہوں نے مبینہ طور پر دیگر کھلاڑیوں کو بھی دورہ منسوخ کرنے پر آمادہ کیا، جس نے معاملے کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چریتھ اسالانکا پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس سری لنکا روانہ ہو گئے تھے، جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے فوری طور پر قیادت کی تبدیلی کا فیصلہ کیا۔ ٹیم میں پیدا ہونے والی قیادت کی خلا کو پُر کرنے کیلئے تجربہ کار آل راؤنڈر داسن شناکا کو ٹی 20 ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سہ ملکی سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ بورڈ اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ کھلاڑیوں کو کسی غیرضروری تنازع یا یکطرفہ فیصلے پر آمادہ کرنا ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی تصور کیا جا رہا ہے، اسی بنیاد پر اسالانکا کیخلاف تادیبی کارروائی کا امکان بھی پیدا ہو گیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ جلد ہی اس معاملے پر باقاعدہ انکوائری کا آغاز کرے گا۔