یونیورسٹی آف ایکسیٹر نے2026ہورنبی ٹرسٹ اسکالرشپ کے لیے درخواستوں کا آغاز کر دیا ہے جو کم اور متوسط آمدنی والے ممالک کے تجربہ کار انگلش لینگوئج اساتذہ کے لیے مکمل فنڈڈ پوسٹ گریجویٹ تعلیم فراہم کرتی ہے۔
اس اسکالرشپ میں:
- مکمل ٹیوشن فیس
- کم از کم £15,500 سالانہ وظیفہ
- ریٹرن ائیر ٹکٹ شامل ہے
یہ یورپ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے اساتذہ کے لیے دستیاب سب سے جامع فنڈنگ پیکجز میں سے ایک ہے۔
یہ پروگرام انگریزی زبان کے تجربہ کار اساتذہ کے لیے ہے جو اپنے ممالک میں تدریسی معیار کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
2026 کے لیے ایکسیٹر اپنی MEd TESOL ڈگری کے لیے10 تک مکمل فنڈڈ نشستیں فراہم کرے گا جو ستمبر سے شروع ہوگا۔
اہلیت کے معیار
درخواست گزاروں کے لیے ضروری ہے کہ:
- وہ OECD DAC کی فہرست میں شامل کم یا متوسط آمدنی والے ممالک کے شہری ہوں
- مضبوط انڈر گریجویٹ ڈگری رکھتے ہوں
- کم از کم 3 سال کا فل ٹائم TESOL یا متعلقہ پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہوں
یہ بھی پڑھیں:یواے ای میں یکم اور 2 دسمبر کو چھٹی کا اعلان
درخواست کا طریقہ
- پہلے MEd TESOL پروگرام کے لیے یونیورسٹی آف ایکسیٹر میں معمول کی درخواست جمع کروانی ہوگی اور اسٹوڈنٹ آئی ڈی حاصل کرنا ہوگا۔
- اس کے بعد ہی ہورنبی اسکالرشپ کا درخواست فارم پُر کیا جا سکے گا۔
- درخواست کی آخری تاریخ 9 فروری 2026 ہے
- انٹرویوز 16 سے 25 مارچ 2026 تک ہوں گ
- حتمی نتائج کا اعلان 2 اپریل 2026 کو ہو گا
خیال رہے کہ ہورنبی ٹرسٹ اسکالرشپ مکمل فیس، کم از کم £15,500 وظیفے اور بین الاقوامی سفری اخراجات کا احاطہ کرتی ہے، یہ بیرونِ ملک اپنی مہارت بڑھانے کے خواہش مند اساتذہ کے لیے ماسٹرز سطح کی ایک نایاب مکمل فنڈڈ اسکالرشپ ہے۔