بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا
بابر اعظم
بابراعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے/ فائل فوٹو
کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان کے سٹار بلے باز بابراعظم نے شاہد آفریدی کا منفی ریکارڈ توڑ دیا اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔

سہ ماہی ٹی ٹوئینٹی سیریز میں زمبابوے کے خلاف پہلے میچ میں بابراعظم بغیر کھاتہ کھولے صرف تین گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد بریڈ ایونز کے گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ امپائر کی کال نے ان کے لیے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی اور یوں انہوں نے شاہد آفریدی کا 8 مرتبہ ڈک ہونے کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری

بابراعظم اب تک 9 مرتبہ ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل میں بغیر رن بنائے آؤٹ ہو چکے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عمر اکمل کے نام ہے جو 10 مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہوچکے ہیں اس کے بعد صائم ایوب وہ بھی 10 مرتبہ کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ کامران اکمل 7 اور محمد حفیظ بھی اتنی ہی مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بابر اعظم نے سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑا۔