ڈیرل مچل نے بھارت کے کپتان روہت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی اور نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والے دوسرے کیوی بیٹر بن گئے۔
پاکستان کے کپتان بابراعظم نے بھی ایک درجہ ترقی حاصل کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کی، جبکہ نوجوان بیٹر سلمان آغا کی پوزیشن 15ویں نمبر پر برقرار ہے۔ دیگر پاکستانی بلے بازوں میں محمد رضوان اور فخرزمان نے پانچ پانچ درجے ترقی کرتے ہوئے بالترتیب 22 ویں اور 26 ویں نمبر حاصل کیا ہے۔
ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان سرفہرست ہیں۔ پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے گیارہ درجے ترقی کے بعد 9 ویں نمبر حاصل کر لیا، جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی پانچ درجے تنزلی کے بعد 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کےدورے سے دستبرداری پر اسالانکا کی برطرفی کا امکان
ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ڈیرل مچل کی کارکردگی حالیہ میچز میں شاندار رہی ہے، جس کی بدولت وہ نمبر ون بیٹر بننے میں کامیاب ہوئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں اتار چڑھاؤ بھی ٹیم کی مجموعی کارکردگی اور حالیہ سیریز کے نتائج کی عکاسی کرتا ہے۔