پاکستانی کپتان نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے، کوشش ہوگی کہ بڑا اسکور بورڈ پر لگایا جائے تاکہ حریف ٹیم پر دباؤ ڈالا جا سکے۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، تاہم اب موقع ملنے پر ان کی ٹیم ابتدائی وکٹیں جلد حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔
واضح رہے کہ تین میچوں پر مشتمل اس سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے شاندار فتح حاصل کی تھی اور 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ؟ مداح افسردہ ہوگئے
سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 8 نومبر کو اسی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا، جس کے بعد فاتح ٹیم کا فیصلہ ہو جائے گا۔
شائقینِ کرکٹ فیصل آباد میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، جبکہ گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔