آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، بابراعظم کی پوزیشن میں بہتری
Babar Azam ranking in t20
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز وائٹ بال کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی۔

جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی20 بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے نوجوان اوپنر ابھیشیک شرما نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11ویں نمبر، سابق کپتان بابراعظم نے 9 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے 30ویں نمبر، جبکہ صائم ایوب بھی 10 درجے بہتری کے بعد 39ویں نمبر پر آ گئے۔ سلمان علی آغا نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 10 درجے ترقی کے بعد 54واں نمبر حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم پہلے ون ڈے میں کونسے لیجنڈ کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں؟

بولرز کی رینکنگ میں بھارتی اسپنر ورون چکروتی نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی، جبکہ پاکستان کے اسپنر ابرار احمد کا آٹھواں نمبر بدستور برقرار ہے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو 3 درجے ترقی کے بعد 13ویں پوزیشن ملی ہے، جو حالیہ سیریز میں ان کی عمدہ بولنگ کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اسپورٹس تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری ٹیم کے مجموعی اعتماد میں اضافے کی علامت ہے۔