پاک جنوبی افریقہ سیریز کے ٹکٹس کی فروخت شروع
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے ٹکٹس آج سے فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے ٹکٹس آج سے فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاک جنوبی افریقہ سیریز کے آن لائن ٹکٹس آج شام 5 بجے سے pcb.tcs.com.pk پر دستیاب ہیں۔

پی سی بی کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کے لیے جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیم اور وی آئی پی انکلوژرز میں داخلہ بالکل مفت ہو گا، لاہور اور راولپنڈی ٹیسٹ کے فزیکل ٹکٹس 8 اکتوبر سے ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز پر ملیں گے۔

اسی طرح ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹس 16 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے، ایک شناختی کارڈ پر پانچ ٹکٹس خریدی جا سکیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کیلئے کم از کم ٹکٹ 400 روپے میں دستیاب ہو گا، وی آئی پی فار اینڈ، وی آئی پی نیو پویلین اور وی آئی پی گیلری کے ٹکٹس کی قیمت 800 سے 1000 روپے تک رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی سکواڈ کا اعلان

فیصل آباد میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے، فیصل آباد میں جنرل انکلوژر کی ٹکٹس 400 روپے میں دستیاب ہو گی جبکہ وی آئی پی ٹکٹس 3 ہزار روپے میں ملیں گی۔ 

واضح رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ پاکستان میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 اکتوبر لاہور جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 تا 24 اکتوبر فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 28 اکتوبر کو راولپنڈی، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 31 اکتوبر کو لاہور جبکہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی یکم نومبر کو لاہور مدمقابل آئیں گی۔