نادراکا بچوں کے لیے خصوصی بے فارم متعارف
فائل فوٹو
December, 6 2025
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے باضابطہ طور پر چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنےکا اعلان کر دیا۔
رجسٹریشن اتھارٹی نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پیدائش ایک ماہ کے اندر متعلقہ یونین کونسل میں رجسٹر کروائیں اور بعد ازاں نادرا کے کسی بھی دفتر سے بی فارم کے لیے درخواست دیں۔
یہ ہر بچے کا بنیادی حق ہے کہ اسے نادرا میں رجسٹر کیا جائے کیونکہ یہ پاسپورٹ بنانے، بورڈ کے امتحانات میں بیٹھنے اور دیگر اہم مراحل کے لیے ضروری ہے۔
سی آر سی حاصل کرنے کے لیے یونین کونسل سے بچے کی پیدائش کا مستند ثبوت فراہم کرنا لازمی ہے۔ والد یا والدہ کے پاس قومی شناختی کارڈ یا نادرا کا بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے شناختی کارڈ ہونا چاہیے۔
تازہ ترین قواعد کے مطابق:
- تین سال سے کم عمر بچوں کو بائیو میٹرک ڈیٹا اور فوٹو فراہم کرنے سے استثنیٰ حاصل ہے، اس کا مطلب ہے کہ ان کے بی فارم پر تصویر یا بائیو میٹرک ڈیٹا شامل نہیں ہوگا
- تین سے دس سال تک کے بچوں کے لیے تصویر اور جہاں دستیاب ہو آئی رس سکین ضروری قرار دیا گیا ہے
- دس سے اٹھارہ سال تک کے بچوں کے لیے بائیو میٹرک ڈیٹا یعنی فنگر پرنٹس، تصویر اور آئی رس سکین لازمی ہوں گے۔ ہر بچے کو ایک الگ CRC جاری کیا جائے گا جس کی ایک مخصوص میعاد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈگری کی تصدیق کرانیوالے طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری
بی فارم کی فیس میں تازہ ترین اپڈیٹ
- نارمل فیس 50 روپے — پروسیسنگ وقت: 7 دن
- ایگزیکٹِو فیس 500 روپے — پروسیسنگ وقت: 1 دن