ایچ ای سی کا اسٹائپینڈیئم ہنگیرِیکم اسکالرشپ ٹیسٹ کا اعلان
HEC
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسٹائپینڈیئم ہنگیرِیکم اسکالرشپ 2026 کے امیدواروں کے لیے خصوصی USAT اور HAT ٹیسٹنگ سیشن کا اعلان کر دیا ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق رجسٹریشن پورٹل8 دسمبر2025 کو کھلے گا اورامیدوار15 جنوری 2026 تک درخواست دے سکیں گے۔ امتحان1 فروری 2026 کو ملک بھر کے مقررہ ٹیسٹ مراکز میں منعقد ہوگا۔

ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ ہر امیدوار کے لیے درست USAT یا HAT اسکور جمع کرانا ضروری ہے۔
بغیر درست اسکور کے جمع کرائی گئی درخواستیں پروسیس نہیں کی جائیں گی۔

کمیشن نے طلبہ کو جلد رجسٹریشن کرنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ یہ خصوصی ٹیسٹنگ سیشن صرف اسکالرشپ کے امیدواروں کے لیے رکھا گیا ہے اور ممکن ہے کہ دوبارہ نہ لیا جائے۔

تمام رجسٹریشن ایچ ای سی ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ETC) پورٹل کے ذریعے کی جائیں گی جہاں امیدواروں کو:

  • پروفائل بنانا ہوگا
  • مطلوبہ معلومات بھرنی ہوں گی
  • دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی
  • مقررہ تاریخ سے پہلے ٹیسٹ فیس جمع کرانا ہوگی

یہ بھی پڑھیں: روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کیلئے نئے اوقات مقرر

رجسٹریشن کے آغاز کے بعد تفصیلی ہدایات پورٹل پر دستیاب ہوں گی۔

ایچ ای سی نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ تمام تقاضے بروقت پورے کریں تاکہ آخری وقت کی مشکلات سے بچا جا سکے اور اس مقابلے کے سخت اسکالرشپ پروگرام کے لیے اپنی اہلیت یقینی بنائی جا سکے۔