پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئینٹی سیریز کا اعلان
 Asia Cup preparation
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک): پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان تین ملکی ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے ماہ متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں سہ ملکی ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل سیریز میں شمولیت کرے گی جس میں افغانستان اور میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

سیریز 29 اگست تا 7 ستمبر تک جاری رہے گی جس کا فائنل 7 ستمبر کو رات سات بجے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ہوگا۔اس سیریز کا مقصد ایشیا کپ 2025ء سے پہلے تینوں ٹیموں کو تیاری کا بھرپور موقع دیا جائے گا ۔ ایشیاء کپ سے قبل تین ملکی سیریز کو اسی بڑے ایونٹ کی تیاری کا ابتدائی مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لنکاشائر نے اولڈ ٹریفورڈ سے نکالے گئے پاکستانی مداح سے معذرت کر لی

یاد رہے کہ تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو، دو میچز کھیلیں گی جس کے بعد سرفہرست رہنے والی دو ٹیمیں فائنل کھیلے گی۔ تمام میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔ سیریز کا افتتاحی میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 29 اگست کو ہوگا نیز پاکستان اپنا دوسرا میچ  30 اگست کو یو اے ای کے خلاف کھیلے گا۔ تمام نظریں فائنل پر ہوں گی جو 7 ستمبر کو کھیلس جائے گا ۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے نادر موقع ثابت ہوگی۔  شائقین بھی پرجوش ہیں نیز شارجہ کے تاریخی اسٹیڈیم میں ایک بار پھر ہاؤس فل اسٹیڈیم دیکھنے کو ملنے کی توقع کی ہے ۔