
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ایشیا کپ 2025 کا انعقاد 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ایشیا کپ کے تفصیلی شیڈول کا اعلان بھی جلد ہی کردیا جائے گا، جس میں ٹیموں، وینیوز اور میچز کی مکمل تفصیل شامل ہو گی۔
محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ اس ایونٹ میں شاندار اور یادگار کرکٹ میچز دیکھنے کو ملیں گے، جو شائقین کو محظوظ کریں گے۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات ماضی میں بھی ایشیا کپ کی میزبانی کر چکا ہے، اور یہاں کے وینیوز کو عالمی سطح پر بہترین سہولیات کی وجہ سے سراہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان
دوسری جانب کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ٹاکرا شائقین کی توجہ کا مرکز ہو گا۔
ایشیا کپ کا یہ اعلان آنے والے ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے بھی اہم ثابت ہو سکتا ہے، جو کہ ٹیموں کیلئے ایک بڑا امتحان ہوگا۔