
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابرعظم کو ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
قومی ٹیم 27 جولائی کو امریکا پہنچے گی جہاں 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں، ٹی 20 میچز لاڈرہل امریکا میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہیں۔
پاکستانی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز بھی ٹی 20 سکواڈ کا حصہ ہیں۔
اسی طرح حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان ، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی 15 رکنی سکواڈ میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہٹ دھرمی نے پاک بھارت میچ کو منسوخ کرا دیا
پاکستانی ون ڈے سکواڈ 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف کو ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور صائم ایوب ، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی 16 رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں ۔
علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا بھی اعلان کردیا گیا، مائیک ہیسن ہیڈ کوچ جبکہ نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر ہوں گے،اشلے نوفکے باؤلنگ کوچ اور حنیف ملک بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔
شین مکڈرمٹ فیلڈنگ کوچ جبکہ کلیف ڈیکن فزیوتھراپسٹ ہوں گے، گرانٹ لوڈن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ جبکہ طلحہ اعجاز اینالسٹ مقرر کیے گئے ہیں، سید نعیم احمد میڈیا منیجر اور ڈاکٹر واجد علی رفائی ٹیم ڈاکٹر ہوں گے،سکیورٹی مینیجر ارتضیٰ کمیل اور مساجر محمد احسن بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہوں گے۔