
فائنل میں پاکستان نے دفاعی چیمپیئن ایران کو ایک سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔
میچ کے آغاز میں پاکستان کو ابتدائی دو سیٹس میں مشکلات کا سامنا رہا، جن میں ایران نے 25-22 اور 25-21 سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی حوصلے، ٹیم ورک اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار واپسی کی اور اگلے تین سیٹس میں 30-28، 25-21 اور 15-10 سے فتح حاصل کر کے چیمپیئن شپ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔
پاکستان کی جانب سے جنید نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 28 پوائنٹس حاصل کیے اور ٹیم کے سب سے نمایاں کھلاڑی رہے۔ فیضان نے 22 پوائنٹس اسکور کیے،جبکہ طلحہٰ نے 9 اور محمد عرفان نے 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:انڈر17 ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ، حسنین اختر فائنل میں پہنچ گئے
پاکستان کی یہ فتح نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کی قابلیت اور جذبے کا ثبوت ہے بلکہ ملک کیلئے کھیلوں کے میدان میں ایک بڑی کامیابی بھی ہے۔