
سیمی فائنل میں حسنین اختر نے پولینڈ کے اولیور نیزاویک کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی۔ پولش کھلاڑی ایک فریم بھی نہ جیت سکا، جبکہ حسنین نے چاروں فریمز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔
جیت کے اسکورز کچھ یوں رہے: 76-1، 69-8، 88-0 اور 62-37۔
یہ کارکردگی نہ صرف حسنین کی مہارت کا ثبوت ہے بلکہ ان کے اعصاب کی مضبوطی کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
اس سے قبل صبح کے سیشن میں حسنین نے کوارٹر فائنل میں پولینڈ ہی کے کیشٹوف چیپنک کو 3-1 سے شکست دی تھی، جہاں اُنہوں نے کم بیک کرتے ہوئے اگلے تین فریمز مسلسل جیتے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی حکومت کا کرکٹ ٹیم کو پاکستان کیخلاف کھیلے کیلئے گرین سگنل
پاکستانی شائقینِ کھیل حسنین کی اس کارکردگی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور اُمید کر رہے ہیں کہ وہ فائنل میں بھی کامیابی حاصل کر کے پاکستان کیلئے انٹرنیشنل اسنوکر ٹائٹل جیتیں گے۔
دوسری جانب پاکستانی اسنوکر فیڈریشن نے بھی حسنین اختر کی فائنل میں رسائی کو ملک کیلئے اعزاز قرار دیا ہے اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔