
میڈیا میں چلنے والی رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے مائیک بیسن نے کہا کہ بابر اعظم کو ٹیم میں بطور وکٹ کیپر شامل کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ بابر اس وقت ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اوپننگ پوزیشن کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں تاہم فخر زمان اور صائم ایوب فی الحال اس کردار میں موجود ہیں۔
مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر کی ٹیم میں واپسی کا دارومدار بیٹنگ میں بہتری پر ہوگا۔ نیز انہیں اپنی صلاحیتیں نئے انداز میں منوانا ہوں گی۔ یاد رہے کہ حالیہ بنگلہ دیش سیریز میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیم سے باہر رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 گیندوں پر 5 وکٹیں،ٹی 20 کرکٹ میں ریکارڈ قائم
دونوں کھلاڑی اس وقت کراچی میں جاری تربیتی کیمپ کا حصہ ہیں جہاں ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مزید برآں کوچ نے بتایا کہ بابر نے اپنی بیٹنگ میں تبدیلی کی کوشش کی ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم ماضی میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے مستقل اوپنر رہے ہیں۔ تاہم ٹیم کے نئے انداز اور حکمتِ عملی کے تحت ہر کھلاڑی کو کارکردگی کی بنیاد پر جگہ ملے گی۔