
منسٹر ریڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے نارتھ ویسٹ ویریئرز کیخلاف صرف 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کر کے ٹی20 کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
واضح رہے کہ یہ تاریخی لمحہ آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں کھیلے جانے والے انٹرپرووینشل ٹورنامنٹ کے 23ویں میچ میں سامنے آیا، جہاں کیمفر نے 2.3 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کیمفر نے پہلے 12ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر دو مسلسل وکٹیں لے کر ہیٹ ٹرک کا امکان پیدا کیا، پھر اگلے اوور کی پہلی گیند پر ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
انہوں نے اسی اوور کی اگلی دو گیندوں پر بھی نئے آنے والے بلے بازوں کو آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیج دیا، یوں مسلسل 5 گیندوں پر 5 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کر دی۔
اس شاندار باؤلنگ کی بدولت نارتھ ویسٹ ویریئرز کی ٹیم جو 5 وکٹوں پر 87 رنز تک پہنچ چکی تھی، صرف 88 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی،اور 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مکمل ناکام رہی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر ایک اور بلےباز ہوتا تو کیا 6 گیندوں پر 6 آؤٹ ممکن تھے؟ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا، شاید نہیں، لیکن میں اس کارکردگی پر بہت خوش ہوں۔