
آسٹریلوی ٹی20 کرکٹ لیگ اپنے 15ویں سیزن کی تیاری کر رہی ہے، اور اس بار 70 سے زائد پاکستانی کھلاڑی ڈرافٹ لسٹ کا حصہ ہیں۔ لیکن فنچ کے مطابق بابر اعظم سب سے نمایاں ہیں۔
فنچ نے ایک اسپورٹس شو میں کہا:
بابر اعظم سے بڑا کوئی نہیں۔ وہ گزشتہ ایک دہائی سے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ ان جیسے سپر اسٹار کو ہماری لیگ میں کھیلتے دیکھنا آسٹریلوی عوام اور شائقین کے لیے شاندار موقع ہو گا۔
یاد رہے کہ بابر اعظم دیگر کھلاڑیوں کی طرح BBL ڈرافٹ سے نہیں گزر رہے، کیونکہ وہ پہلے ہی سڈنی سکسرز کے ساتھ براہ راست معاہدہ کر چکے ہیں۔ اگرچہ انہوں نے اس سے قبل آسٹریلوی لیگ میں کبھی شرکت نہیں کی، لیکن آسٹریلیا اور پاکستان دونوں ممالک کے مداح ان کے ڈیبیو کے شدت سے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شکیب الحسن پر بنگلادیش چھوڑنے پر پابندی عائد
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ڈرافٹ میں شامل دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں سے کسی کو منتخب کیا جائے گا یا نہیں۔
BBL 15 آسٹریلیا کی سب سے بڑی پیشہ ورانہ ٹی20 کرکٹ لیگ کا 15واں سیزن ہے، جس میں ملک بھر کی 8 ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور ہر سال مقامی و بین الاقوامی بہترین کھلاڑیوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔