سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی نے قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی نے قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ پی ایس ایل کی فرنچائز گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

فرنچائز اونر ندیم عمر نے کہا کہ امید ہے سرفراز بحیثیت ٹیم ڈائریکٹر بھی بہترین خدمات انجام دیں گے، اس سے پہلے سرفراز احمد بحیثیت کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر چکے ہیں، بطور کپتان سرفراز نے پی ایس ایل 2019 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹائٹل جتوایا تھا۔

خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز میں سرفراز احمد کا پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیساتھ 9 سالہ طویل سفر اختتام پذیر ہوگیا تھا، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کے ذریعے اپنی ایک پوسٹ میں سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیساتھ اپنے سفر کے اختتام کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر فرنچائز کے مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا تھا کہ میں آج آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میرا وقت ختم ہوگیا۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد نے 8 ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کی تھی تاہم 9ویں سیزن کے لیے سرفراز احمد کی جگہ رائلی روسو کو کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 2019 میں سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتا تھا ۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.05 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.76 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.52 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,699 ▼ 6,845
Gold 22K Per Tola 414,974 ▼ 6,275
Gold 21K Per Tola 396,112 ▼ 5,990
Gold 18K Per Tola 339,524 ▼ 5,134
Silver Per Tola 6,849 ▼ 59
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▼ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 370.80 ▲ 3.05
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں