چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل؟ پاکستان اپنے مؤقف پر ڈٹ گیا
File photo
لاہور: (سنو نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان اور بھارت کے میچز پر ڈیڈ لاک،پی سی بی کا آئی سی سی سے پھر رابطہ،پی سی بی نے آئی سی سی سے اپنا موقف واضح کردیا۔

چئمپئینز ٹرافی کے پاکستان اور بھارت کے میچز پر ڈیڈ لاک پرپی سی بی نے آئی سی سی سے اپنا موقف واضح کر دیا، ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کہا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا قابل قبول فارمولا بورڈ میٹنگ سے پہلے فراہم کیا جائے، پی سی بی بے واضح کر دیا۔

ہائیبرڈ کے تحت نیوٹرل وینیو پر بھارت کے ساتھ میچ قابل قبول نہیں ،اگر نیوٹرل وینیو پر بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کا فارمولا بنایا گیا تو پھر یہ فیصلہ بھی ہو گا کہ اگلے ایونٹس میں پاکستان بھارت میں جا کر نہیں کھیلے گا، آئی سی سی یہ بورڈ میٹنگ سے قبل طے کرے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر اپنا موقف آئی سی سی پر واضح کر دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے کہا کہ نیوٹرل وینیو پر بھارت سے میچ کھیلنے کا فارمولا بنا توپاکستان کبھی بھارت جا کر نہیں کھیلے گا، اپنا مؤقف واضح کرنے کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو  آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر چکا ہے جبکہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کی کسی اور جگہ منتقلی یا ہائبرڈ ماڈل کا فارمولا یکسر مسترد کر دیا ہے

بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی اب تک چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کرسکا جس سے براڈکاسٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84 ▼ 0.28
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.23 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.68 ▼ 0.13
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.70 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,970 ▼ 5,016
Gold 22K Per Tola 414,306 ▼ 4,598
Gold 21K Per Tola 395,474 ▼ 4,389
Gold 18K Per Tola 338,978 ▼ 3,762
Silver Per Tola 6,702 ▼ 296
Platinum Per oz (USD) 1,798 ▼ 101.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں