بنگلادیشی فاسٹ بائولر تنظیم حسن پر جرمانہ عائد
Image
سینٹ ونسٹ :(ویب ڈیسک )دوران میچ نیپالی کپتان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کامعاملہ ،آئی سی سی نے بنگلادیشی فاسٹ بائولر تنظیم حسن پر میچ فیس کا 15فیصد جرمانہ عائد کردیا ۔

 تفصیلات کے مطابق اسپرٹ آف کرکٹ کیخلاف یہ واقعہ سینٹ ونسنٹ میں ہفتے کے آخر میں ہونے والےمیچ میں پیش آیا جب بنگلہ دیش نے 21 رنز کی فتح کے ساتھ ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔

 
دوران میچ تنظیم حسن نیپال کی اننگز کے تیسرے اوور کے اختتام پر ایک گیند پھینکنے کے بعد جارحانہ انداز میں روہت پاوڈل کی طرف بڑھے اور ان سے نامناسب رویہ اختیار کیا۔
 
دوسری جانب فاسٹ باؤلر تنظیم حسن نے جرم تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کر لی۔
 
اس حوالے سے نیپالی کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی تلخی نہیں ہے، بس وہ آیا اور اس نے مجھے مارنے کا کہا اس پر میں نے جواب دیا کہ جاؤ اور بولنگ کراؤ۔
 
واضح رہے کہ تنظیم حسن نے ایک زبردست ابتدائی اسپیل میں 4-7 حاصل کرکے بنگلہ دیشی ٹیم کو فتح دلوائی تھی۔
         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.05 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.76 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.52 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,699 ▼ 6,845
Gold 22K Per Tola 414,974 ▼ 6,275
Gold 21K Per Tola 396,112 ▼ 5,990
Gold 18K Per Tola 339,524 ▼ 5,134
Silver Per Tola 6,849 ▼ 59
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▼ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 370.80 ▲ 3.05
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں