فضل الرحمٰن کی مبینہ حراست، بیرسٹر گوہر کا رہائی کا مطالبہ

بیرسٹر گوہر علی خان
بیرسٹر گوہر علی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر بیان جاری کیا/ فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published November, 27 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو سرگودھا میں کنونشن میں شرکت سے روکنے، ان کی مبینہ حراست کی کوشش اور ان کے بھائی سمیت کارکنوں اور ارکانِ پارلیمان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا راستہ بند کر کے انہیں سرگودھا کے کنونشن میں شرکت سے روکنا اور ان کے بھائی، کارکنوں اور ارکانِ پارلیمان کو گرفتار یا حراست میں لینا قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ غیر جمہوری اقدامات ہیں، جن سے جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ معاشرے میں کشیدگی اور نفرت کو فروغ ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلک جاوید کی ضمانت سے متعلق عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بات چیت، اختلافِ رائے اور پُرامن احتجاج ہر جمہوری معاشرے کا بنیادی حصہ ہیں، اس لیے ایسے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے مطالبہ کیا کہ اگر مولانا فضل الرحمٰن زیرِ حراست ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ اس کے علاوہ ان کے بھائی، جمعیت علمائے اسلام کے زیرِ حراست کارکنوں اور ارکانِ پارلیمان کو بھی فوری رہائی دی جائے۔

انہوں نے مزید اپیل کی کہ ملک میں کشیدگی کم کرنے اور جمہوری ماحول برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.41 ▲ 0.27
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.25 ▼ 0.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.28 ▼ 0.12
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.66 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.26 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 370,503 ▲ 2,579
Gold 22K Per Tola 339,628 ▲ 2,364
Gold 21K Per Tola 324,190 ▲ 2,257
Gold 18K Per Tola 277,877 ▲ 1,934
Silver Per Tola 4,292 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,289 ▲ 14.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 314.00 ▼ 4.00
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں