فلک جاوید کی ضمانت سے متعلق عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

Falak Javed Bail Rejected
فائل فوٹو
Updated | Published November, 27 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت سے متعلق عدالت نے محفوط فیصلہ سنا دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فلک جاوید کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ اس موقع پر ملزمہ کے وکیل اظہر سلہری ایڈووکیٹ نے ضمانت کے حق میں دلائل دیے، جبکہ سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت میں اپنا مؤقف پیش کیا۔

سماعت کے دوران فلک جاوید کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی مؤکلہ کو مقدمے میں تقریباً تین سال کی تاخیر سے گرفتار کیا گیا، وہ بے گناہ ہیں۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

کئی سماعتوں کے بعد پراسیکیوشن نے فلک جاوید کی حد تک مقدمے کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ فلک جاوید جناح ہاؤس حملہ کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔ تھانہ سرور روڈ میں اس واقعے کا مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے، جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے اور سازش کے تحت جناح ہاؤس پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دھند کے باعث موٹروے کے اہم سیکشنز ٹریفک کیلئے بند

مقدمے میں بغاوت سمیت دیگر سنگین جرائم کی دفعات بھی شامل ہیں۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جسے بعد ازاں شام کے وقت سناتے ہوئے فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.41 ▲ 0.27
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.25 ▼ 0.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.28 ▼ 0.12
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.66 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.26 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 370,503 ▲ 2,579
Gold 22K Per Tola 339,628 ▲ 2,364
Gold 21K Per Tola 324,190 ▲ 2,257
Gold 18K Per Tola 277,877 ▲ 1,934
Silver Per Tola 4,292 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,289 ▲ 14.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 314.00 ▼ 4.00
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں