1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کی بڑی لاٹری نکل آئی

Rs 1500 Prize Bond Result
فائل فوٹو
Updated | Published November, 16 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کیلئے نیشنل سیونگز نے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے فاتحین کی فہرست جاری کر دی۔

قرعہ اندازی میں ایک خوش نصیب نے 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام جیت لیا، جبکہ تین افراد 10، 10 لاکھ روپے کے دوسرے انعام کے حقدار قرار پائے ہیں۔

قومی بچت کے تحت 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی حیدرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں بانڈ ہولڈرز کی قسمت آزمائی ہوئی۔ قرعہ اندازی کے بعد پہلے اور دوسرے انعام کے کامیاب نمبرز کا اعلان کر دیا گیا ہے، جبکہ تیسرے انعام کے فاتحین کی مکمل تفصیلات بھی سامنے آنے کا انتظار ہے۔

قرعہ اندازی میں 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 290479 نے اپنے نام کیا۔ اسی طرح دوسرے انعام کیلئے تین خوش نصیبوں کا انتخاب کیا گیا، جن میں بانڈ نمبر 699105، 780676 اور 839522 شامل ہیں۔ ان تینوں فاتحین کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

تیسرے انعام کے تحت 1,696 افراد کو فی کس 18 ہزار 500 روپے ملیں گے، انعام جیتنے والے افراد کی مکمل سرکاری فہرست قومی بچت کی ویب سائٹ پر جاری ہونے کے بعد دیکھی جا سکے گی۔

پرائز بانڈ کا نتیجہ کیسے چیک کریں؟

پرائز بانڈ رکھنے والے افراد اپنے بانڈ نمبرز کا نتیجہ جاننے کیلئے قومی بچت کی آفیشل ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کے پرائز بانڈز والے حصے میں 1500 روپے مالیت کا انتخاب کرکے قرعہ اندازی کے نتائج دیکھے جا سکتے ہیں۔ انفرادی بانڈ نمبر کے ذریعے بھی اپنا نتیجہ تلاش کیا جا سکتا ہے۔

حکومتی قوانین کے مطابق انعامی رقم پر ودہولڈنگ ٹیکس بھی لاگو ہوگا۔ فائلر افراد کے لیے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ٹیکس کٹوتی مقرر ہے۔

انعام حاصل کرنے کیلئے کامیاب افراد کو کلیم فارم کے ساتھ اصل پرائز بانڈ، شناختی کارڈ کی نقل اور دیگر مطلوبہ دستاویزات جمع کروانا ہوں گی۔ انعامی رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بینکنگ سروسز کارپوریشن کے مجاز دفاتر سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▲ 0.67
🇪🇺 Euro EUR → PKR 305.65 ▲ 0.73
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.70 ▲ 1.22
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.48 ▼ 0.80
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.19
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.56 ▲ 0.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 402,525 ▼ 129
Gold 22K Per Tola 368,981 ▼ 118
Gold 21K Per Tola 352,209 ▼ 113
Gold 18K Per Tola 301,894 ▼ 97
Silver Per Tola 5,054 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,487 ▼ 2.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 332.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں