میٹرک اور انٹر کے طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

Punjab Smart Syllabus 2026
فائل فوٹو
Updated | Published November, 16 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی (پیکٹا) نے نویں سے بارہویں جماعت تک مرحلہ وار سمارٹ سلیبس جاری کردیا، جس کے تحت مختلف مضامین کے نصاب میں 25 سے 30 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیکٹا نے پہلے مرحلے میں نویں اور گیارہویں جماعت کا سمارٹ سلیبس جاری کیا، جبکہ دوسرے مرحلے میں دسویں اور بارہویں جماعت کیلئے بھی نیا نصاب جاری کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کمپیوٹر سائنس اور مسیحی طلبہ کیلئے بھی سمارٹ سلیبس جاری کیا گیا، جبکہ میٹرک ٹیک کا سمارٹ سلیبس بھی سامنے آگیا ہے۔ تاہم میٹرک اور انٹر کیلئے ترجمۃ القرآن اور اخلاقیات کے سمارٹ سلیبس کا اجرا تاحال نہیں ہوسکا۔

پیکٹا کے مطابق آئندہ سال ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے بورڈ امتحانات نئے سمارٹ سلیبس کے تحت لیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ پر تعلیمی بوجھ کم کرنا اور انہیں امتحانات کی بہتر تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ترجمان پیکٹا کا کہنا ہے کہ طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سمارٹ سلیبس تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ اہم نصابی موضوعات پر زیادہ توجہ دے سکیں اور امتحانات کی تیاری منظم انداز میں کرسکیں۔

دوسری جانب طلبہ اور والدین سمارٹ سلیبس کی مکمل تفصیلات کے منتظر ہیں۔ پیکٹا ہفتے کے روز نصاب میں کی گئی تبدیلیوں کی تفصیلات سامنے لائے گا، جس کے بعد طلبہ کو معلوم ہوسکے گا کہ آئندہ بورڈ امتحانات میں کن اسباق اور موضوعات سے سوالات شامل ہوں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▲ 0.67
🇪🇺 Euro EUR → PKR 305.65 ▲ 0.73
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.70 ▲ 1.22
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.48 ▼ 0.80
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.19
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.56 ▲ 0.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 402,525 ▼ 129
Gold 22K Per Tola 368,981 ▼ 118
Gold 21K Per Tola 352,209 ▼ 113
Gold 18K Per Tola 301,894 ▼ 97
Silver Per Tola 5,054 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,487 ▼ 2.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 332.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں