مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات میں شہباز شریف اور عاصم منیر کی نمایاں پوزیشن

Muslim 500 Most Influential People 2026
فائل فوٹو
Updated | Published November, 15 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی نئی فہرست جاری کردی گئی، جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

فہرست میں پاکستان سمیت مختلف مسلم ممالک کی اہم سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی مسلم دنیا کی نمایاں ترین بااثر شخصیات میں شامل ہیں۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پانچ بااثر ترین شخصیات میں جگہ بنائی ہے، جبکہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی دیگر اہم شخصیات بھی اس فہرست کا حصہ ہیں، معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی اور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو بھی مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں سال کی نمایاں مرد اور خاتون شخصیات کا انتخاب بھی کیا گیا ہے۔ غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے سابق سربراہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو سال کی نمایاں مرد شخصیت قرار دیا گیا ہے، جبکہ ایران کے شہر میناب میں اسکول پر حملے میں زندہ بچ جانے والی طالبہ فاطمہ زہرا شیخ آبادی کو سال کی نمایاں خاتون شخصیت کا اعزاز دیا گیا ہے۔

اس فہرست میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شمولیت مسلم دنیا میں ان کے اثر و رسوخ اور نمایاں کردار کی عکاسی کرتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.60 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 304.92 ▼ 0.07
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.48 ▲ 0.07
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.28 ▼ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.31 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 402,653 ▲ 206
Gold 22K Per Tola 369,099 ▲ 189
Gold 21K Per Tola 352,322 ▲ 180
Gold 18K Per Tola 301,990 ▲ 154
Silver Per Tola 5,054 ▼ 142
Platinum Per oz (USD) 1,490 ▼ 32.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 332.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں