لاہور میں شیرنی کے حملے سے نوجوان جاں بحق
واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 12 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں نجی وائلڈ لائف بریڈنگ فارم میں شیرنی کے حملے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فارم کے مالک اور ایک ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا، جہاں نجی وائلڈ لائف بریڈنگ فارم میں موجود شیرنی نے ایک نوجوان پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی حقیقت چھپانے کے لیے شیرنی کے حملے کو کتے کا حملہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ نجی بریڈنگ فارم کے مالک اور ایک ٹک ٹاکر کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔