جماعت اسلامی کا مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے منصورہ میں پریس کانفرنس کی/ فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published November, 11 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی احتجاج سے دستبردار نہیں ہوئی، ہمارا مطالبہ ہے لیوی ختم ہونی چاہئے، 29 نومبر کو مینار پاکستان پر بڑا جلسہ کریں گے۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلیں گے، 22 نومبر کو کوئٹہ میں بھی بڑا جلسہ ہوگا، پھر کے پی کے اور کراچی میں بھی جلسے ہوں گے، جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جو جدوجہد کی اس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، جماعت اسلامی کا دباؤ نہ ہوتا تو حکومت ریلیف نہ دیتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، حکومت نے بتایا ہے کہ ڈیڑھ کروڑ افراد کو ریلیف دیا جارہا ہے، 800 سی سی گاڑیوں کے ساتھ 1300 سی سی گاڑیوں کو بھی پیٹرول پر ریلیف دیا جائے، ٹریکٹر اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو ریلیف ملنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کے 9 ادوار ہوچکے ہیں، حکومت نے لیوی سے متعلق بتایا کہ یہ آئی ایم ایف کا مسئلہ ہے، ہم نے لیوی کے خاتمے کے لیے واضح تجاویز پیش کی ہیں، ہم کہتے ہیں کہ حکومت بڑی گاڑیوں پر امپورٹ ٹیکس بڑھائے اورلیوی بھی ان گاڑیوں پر منتقل کردے۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت 1000 روپے تک جانے کا عندیہ دیا تھا مگر جماعت اسلامی کی کوششوں سے قیمتوں کی کمی ہونا شروع ہوئی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 1800 سی سی سے بڑی گاڑی والا حکومت اور مافیا کا طبقہ ہوتا ہے، سیاسی جماعتوں میں لوگوں کی عیاشیاں لگی ہوتی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں میں بڑی گاڑیوں کا لشکر ہوتا ہے، جن کی آمدن نظر نہیں آتی وہ عوام کے پیسوں سے بڑی گاڑیاں رکھتے ہیں، بڑی گاڑیوں کا امپورٹ ٹیکس بڑھائیں، لیوی ان پر عائد کریں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آئل ریفائنریز کی نشاندہی بھی جماعت اسلامی نے کی، عوام پر بوجھ ڈال کر ریفائنریز کو فائدہ پہنچایا گیا، پاکستان میں آئل ریفائنریز، چینی، گیس، آٹا اور آئی پی پیز مافیاز کا کارٹیل ہے، اس کارٹیل میں حکومت اور اپوزیشن کی کوئی تمیز نہیں ہے، یہ کارٹیل مل کر عوام کا خون نچوڑ رہا ہے۔

پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ مریم نواز کی حکومت نے زراعت اور تعلیم کو مکمل تباہ کر دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اسکولوں میں بچوں کے ساتھ تصویریں بنواتی ہیں مگر یہ نہیں بتاتی نویں میں 52 فیصد بچے فیل کیوں ہوئے؟۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.58 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.77 ▼ 1.21
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.05 ▼ 2.31
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.55 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.45 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,243 ▲ 8,362
Gold 22K Per Tola 393,473 ▲ 7,666
Gold 21K Per Tola 375,588 ▲ 7,317
Gold 18K Per Tola 321,932 ▲ 6,272
Silver Per Tola 5,540 ▲ 182
Platinum Per oz (USD) 1,578 ▲ 43.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 346.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 ▲ 51.39
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 ▲ 6.88
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں