پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات
وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئیں/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 11 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا اور آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے نیتجے میں پیٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 371 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 11 نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئی قیمت بالترتیب 346 روپے اور 378 روپے مقرر کی تھی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.58 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.77 ▼ 1.21
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.05 ▼ 2.31
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.55 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.45 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,243 ▲ 8,362
Gold 22K Per Tola 393,473 ▲ 7,666
Gold 21K Per Tola 375,588 ▲ 7,317
Gold 18K Per Tola 321,932 ▲ 6,272
Silver Per Tola 5,540 ▲ 182
Platinum Per oz (USD) 1,578 ▲ 43.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 346.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 ▲ 51.39
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 ▲ 6.88
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں