بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Zhob Earthquake Today
فائل فوٹو
Updated | Published November, 8 2026 |
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ژوب اور اس کے قریبی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی گہرائی زمین کے اندر 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا، زلزلے کی شدت کم ہونے کے باوجود علاقے میں جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و تشویش پھیل گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت، گہرائی اور مرکز سے متعلق معلومات ریکارڈ کرلی گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی عمارت کو نقصان پہنچنے یا کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہریوں میں تشویش پیدا ہونا معمول کی بات ہے، تاہم ماہرین قدرتی آفات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ زلزلے کے دوران گھروں اور عمارتوں کے اندر محفوظ جگہ پر پناہ لیں، کھڑکیوں اور بھاری سامان سے دور رہیں اور جھٹکے رکنے کے بعد احتیاط سے کھلی جگہ پر منتقل ہوں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.13 ▲ 0.59
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.02 ▲ 0.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.45 ▲ 1.17
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▲ 0.17
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.51 ▲ 0.17
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,946 ▼ 1,899
Gold 22K Per Tola 386,784 ▼ 1,741
Gold 21K Per Tola 369,203 ▼ 1,662
Gold 18K Per Tola 316,459 ▼ 1,424
Silver Per Tola 5,385 ▲ 21
Platinum Per oz (USD) 1,534 ▲ 22.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 346.00 ▼ 6.59
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں