لاہور میں 8 نومبر کو اہم سڑکیں بند رہیں گی، ٹریفک پلان جاری

Lahore Traffic Plan November 8
فائل فوٹو
Updated | Published November, 7 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں لاہور میں ٹریفک انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، جس کے تحت 8 نومبر کو صبح 6 بجے سے دوپہر ایک بجے تک رائیونڈ جانے والے اہم راستوں پر ٹریفک کی آمد و رفت بند اور مختلف سڑکوں پر ون وے ٹریفک چلائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ اتوار 8 نومبر 2026 کو رائیونڈ شہر اور اجتماع گاہ کی جانب جانے والی ٹریفک معطل رہے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں ان راستوں پر سفر سے گریز کریں۔

ٹریفک پلان کے مطابق پاجیاں موڑ سے قزلباش چوک اور قزلباش چوک سے ٹھوکر نیاز بیگ تک سڑک کے دونوں اطراف ون وے ٹریفک چلائی جائے گی۔ اسی طرح بھوبتیاں چوک سے موہلنوال تک بھی یک طرفہ ٹریفک کا انتظام ہوگا۔

اجتماع کے شرکا کی آمد و رفت آسان بنانے کیلئے سندر روڈ، مانگا روڈ، کوٹ رادھا کشن روڈ اور سوئے اصل روڈ پر بھی ون وے ٹریفک چلائی جائے گی۔

پولیس کے مطابق شرکا کی واپسی کے دوران موٹروے اور رنگ روڈ سے رائیونڈ کی جانب آنے والے ایگزٹ بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ رائیونڈ، مانگا، سندر اور موہلنوال روڈ پر مختلف مقامات سے سڑک عبور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف، بڑی خوشخبری آگئی

ٹریفک حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 8 نومبر کو صبح 6 بجے سے دوپہر ایک بجے تک رائیونڈ روڈ اور متاثرہ علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کریں اور اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے متبادل راستے اختیار کریں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.54 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.19 ▼ 2.31
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.28 ▼ 3.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.65 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.12
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,845 ▲ 2,295
Gold 22K Per Tola 388,525 ▲ 2,104
Gold 21K Per Tola 370,864 ▲ 2,008
Gold 18K Per Tola 317,884 ▲ 1,721
Silver Per Tola 5,364 ▼ 55
Platinum Per oz (USD) 1,511 ▲ 9.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 352.59 ▼ 9.41
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں