مولانا فضل الرحمان سے منسلک مدارس کو سی ڈی اے کے نوٹس جاری

Maulana Fazlur Rehman Madrasa News
فائل فوٹو
Updated | Published November, 7 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے منسلک مدارس کی عمارتوں میں تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نوٹس جاری کردیے اور قانونی کارروائی کا انتباہ بھی جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آباد میں واقع مولانا فضل الرحمان سے منسلک مدارس کی عمارتوں کا جائزہ لینے کے بعد غیر قانونی تعمیرات اور منظور شدہ نقشوں کے بغیر عمارتیں تعمیر کرنے پر کارروائی شروع کردی ہے۔

اس سلسلے میں مدرسہ اختر العلوم کی انتظامیہ کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں عمارت کی تعمیر کیلئے منظور شدہ نقشہ جمع نہ کرانے پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

سی ڈی اے نے مدرسہ اختر العلوم کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15 روز کے اندر عمارت کا منظور شدہ نقشہ متعلقہ حکام کے پاس جمع کرائے اور تعمیراتی ضوابط کی پابندی یقینی بنائے۔

اتھارٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں قانونی تقاضے پورے نہ کرنے اور تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی برقرار رہنے کی صورت میں متعلقہ عمارتوں کو سیل کرنے سمیت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق اسلام آباد میں تعمیراتی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی بھی عمارت میں غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کا ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان

اتھارٹی نے متعلقہ مدارس کی انتظامیہ کو مقررہ مدت کے اندر اصلاحی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عدم تعمیل کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.54 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.19 ▼ 2.31
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.28 ▼ 3.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.65 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.12
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,845 ▲ 2,295
Gold 22K Per Tola 388,525 ▲ 2,104
Gold 21K Per Tola 370,864 ▲ 2,008
Gold 18K Per Tola 317,884 ▲ 1,721
Silver Per Tola 5,364 ▼ 55
Platinum Per oz (USD) 1,511 ▲ 9.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 352.59 ▼ 9.41
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں