جماعت اسلامی کا ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 7 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا میں جو انتخابات ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی گروپ کو شکست ہوئی.

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین سال پہلے طوفان اقصی اور جس طرح سے فلسطینیوں نے مزاحمت کی اس کا بدلہ اسرائیلیوں نے عام انسانوں سے بدلا لینا شروع کردیا، پورے غزہ کو مسمار کردیا. مزاحمت کیا ہوتی ہے یہ فلسطینیوں نے سکھائی۔

پٹرول کی قیمتیں کی حوالے سے انہوں نے کہا کہ لیوی ختم کی جائے، اگر لیوی کے حوالے سے حکومت نے اقدام نہیں کیا تو پھر ہم سڑکوں پر آئینگے، اسحاق ڈار ڈپٹی پرائم منسٹر سے کہا ہے کہ اسے ختم کریں، ہر مہنے 150 ارب روپے لیوی لے رہے ہیں، آپ کے پاس کیا مکینزم ہے جس پر ان کا کہنا ہے کہ ایک دو دن میں ہم نمبرز دیدنگے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کا بلڈ پریشر 192 تک جانا انتہائی تشویشناک‘

حافظ نعیم نے نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر لیوی ختم کردینگے تو بڑی گاڑی والے کو بھی سستا پیٹرول ملے گا تو ہم نے کہا ان کے لیئے سو کے بجائے دو سو لیوی لیجئے.جو مہنگی گاڑی رکھ سکتے ہیں وہ لیوی بھی دے سکتے ہیں. لیکن جو متوسط طبقے کو، غریبوں کو ریلف دیا جائے.

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی کے حوالے سے ہماری جدوجہد جاری ہے. وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی. وزیر اعظم نے مزید ریلیف دینے کےلئے وقت مانگا ہے، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم لیوی کو ختم کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مرکز اور صوبوں میں جو حکومتیں ہیں، یہ سب فارم 47 کی پیداوار ہے. کراچی کو ان لوگوں نے تباہ کردیا ہے. کرپشن نے پورے سندھ کو تباہ کردیا ہے۔

ایک نئے عالمی نظام کی ضرورت ہے جس میں مسلمانوں اور مزاحمتکاروں کو یکجا ہونا پڑے گا. میں ترکیہ گیا وہاں مسلک پرست اور فرقہ ورانہ باتیں نہیں ہوتیں. اسلام کی بات ہوتی ہے جس سے یہ پتا چلا اسلام صرف ایک مذہب نہیں بلکہ اک نظام کا نام ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.54 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.19 ▼ 2.31
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.28 ▼ 3.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.65 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.12
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,845 ▲ 2,295
Gold 22K Per Tola 388,525 ▲ 2,104
Gold 21K Per Tola 370,864 ▲ 2,008
Gold 18K Per Tola 317,884 ▲ 1,721
Silver Per Tola 5,364 ▼ 55
Platinum Per oz (USD) 1,511 ▲ 9.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 352.59 ▼ 9.41
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں