عوام پر ایک اور بوجھ، بجلی فی یونٹ 2 روپے37 پیسے مہنگی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 7 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےتحت بجلی 2 روپے37 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بجلی ستمبر 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کےاضافےکا اطلاق نومبرکے بلوں میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی،نوٹیفکیشن جاری
مزید برآں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔
واضح رہے کہ سی پی پی اے نے ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔