پرائم منسٹر یوتھ کروم بک اسکیم، اہل طلبا کی میرٹ لسٹ شائع
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے الحاق شدہ سرکاری اسکولوں کے ان طلبا کے لیے ‘پرائم منسٹر یوتھ کروم بک اسکیم’ کا باضابطہ اعلان کر دیا، جنہوں نے سالانہ امتحانات 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اس اسکیم سے سائنس اور جنرل دونوں گروپس کے ہونہار طلبہ مستفید ہو سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 10 روپے کا نوٹ ختم کر کے سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ
بورڈ کی جانب سے 5 نومبر کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ تمام اہل طلبہ کی میرٹ لسٹ آفیشل ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہے، جہاں طالب علم اپنی اہلیت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
طلبہ بی ایس ای کے (BSEK) کے آفیشل کروم بک اسکیم پورٹل کے ذریعے اپنا نام اور سلیکشن اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔
بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ صرف میرٹ لسٹ میں نام آنا ہی حتمی مرحلہ نہیں ہے، بلکہ منتخب ہونے والے طلبہ کے لیے ‘پرائم منسٹر یوتھ کروم بک اسکیم پورٹل’ پر اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنا لازم ہے۔
کراچی میٹرک بورڈ نے تمام اہل طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے میرٹ لسٹ چیک کریں اور رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کریں تاکہ اسکیم کے تحت اپنی کروم بک کا حصول یقینی بنا سکیں۔