اپوزیشن کی باہمی اختلافات ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم

مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 5 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپوزیشن کی باہمی اختلافات ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کے اجلاس کے بعد قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا مشاورت کے عمل کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے اور باہمی اختلافات کو دور کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گورنر راج سمیت ایمرجنسی پر قوم کی نمائندگی کی ہے اور قومی امانت کی بات کی ہے، گوادر پر نظریں ہیں وفاق کے ماتحت لایا جائے، کوسٹل بلٹ سمیت سندھ کے جزیروں کو وفاق کے ماتحت لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا انضمام کی ہم نے مخالفت کی اب وسائل کا کھیل کھیلا جا رہا ہے، فاٹا انضمام بھی ان کا نعمت عظمیٰ تھا اب خاتمہ بھی نعمت ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے بتایا کہ آج ہم مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے آئے تھے اور اس ملاقات کا مقصد یہ ہے کہ ایک اتحاد قائم کیا جائے جس سے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کی کردار کشی کرنے کی مذمت کرتے ہیں، ہم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی کردار کشی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے حوالے سے کمیٹی بنائی گئی ہے اور اسی ماہ اجلاس ہوگا، جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان اتفاق رائے کے لیے ایک کمیٹی بنی ہے، پاکستان بھر میں اتحاد قائم کیا ہے اور متفقہ مزاحمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے فضل الرحمان کے بیٹے کو طلب کرلیا

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پرسوں کی میٹنگ میں بانی نے بتایا ہے کہ ان کا بلڈ پریشر 192 تک گیا ہے، ان کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی جان کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے، مولانا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس طرح انہوں نے گورنر راج کے خلاف آواز اٹھائی ہے، ہم نے اس کے خلاف بطور قوم کھڑا ہونا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرف اے پی سی ہمارا پہلا قدم ہو گا، پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام اکھٹے بیٹھے گی، ایک کمیٹی تیار کی گئی ہے جو دونوں جماعتوں کے معاملات دیکھے گی، اب وقت ہے کہ اس ملک کو بچائیں، جس طرح خیبرپختونخوا میں چار ساڑھے چار لوگوں کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے، ہمارا ارادہ ہے کہ یہ جنگ ہم مل کر لڑیں گے۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ یہ سسٹم جب سے آیا ہے اس کی پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی ہے، انہوں نے الیکشن لوٹا اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ آور ہوئے، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگائی اور عوام کو کہا مینڈیٹ نہیں مانتے، جس ملک میں ادارے نہ رہیں تو وہ تباہی کا شکار ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی کی کمیٹی میں عامر ڈوگر، کامران مرتضیٰ، سلمان اکرم راجا اور مصطفیٰ کھوکھر ہیں۔

علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی صحت بہت اہم ہے، مجھے یقین ہو گیا ہے کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے، اگر انہیں کچھ ہوتا ہے تو موجودہ حکومت کے سارے لوگ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.53 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.34 ▲ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.41 ▲ 1.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.62 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.44 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 409,791 ▲ 3,352
Gold 22K Per Tola 375,642 ▲ 3,072
Gold 21K Per Tola 358,567 ▲ 2,933
Gold 18K Per Tola 307,343 ▲ 2,514
Silver Per Tola 5,217 ▲ 15
Platinum Per oz (USD) 1,448 ▼ 2.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں