لاہور شہر دنیا کا آلودہ ترین قرار،اعداد و شمارجاری

Lahore Air Pollution
فائل فوٹو
Updated | Published November, 4 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) باغوں کا شہر لاہور ایک بار پھر فضائی آلودگی کی شدید لپیٹ میں آگیا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کی مجموعی سطح 362 ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے اور کئی مقامات پر اے کیو آئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ریکارڈ کی گئی ہے۔ اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی سب سے زیادہ شرح سامنے آئی، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 722 تک پہنچ گیا۔

اسی طرح برکی روڈ پر اے کیو آئی 455 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ماڈل ٹاؤن میں یہ سطح 362 رہی۔ بیدیاں روڈ پر فضائی آلودگی کا انڈیکس 264 اور ڈی ایچ اے فیز 5 میں 282 ریکارڈ کیا گیا۔

فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات اور آنکھوں میں جلن سمیت مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق آلودہ فضا میں زیادہ دیر تک رہنا انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ آلودگی کی شدت کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور باہر جاتے وقت حفاظتی ماسک استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیلی ویجز ملازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

لاہور میں فضائی آلودگی کی مسلسل بلند سطح نے شہریوں کی صحت اور ماحول کے حوالے سے ایک بار پھر سنگین خدشات پیدا کردیے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.68 ▲ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.76 ▲ 0.08
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.33 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.50 ▲ 0.05
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.33 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.48 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 406,440 ▲ 4,522
Gold 22K Per Tola 372,570 ▲ 4,145
Gold 21K Per Tola 355,635 ▲ 3,957
Gold 18K Per Tola 304,830 ▲ 3,392
Silver Per Tola 5,202 ▲ 107
Platinum Per oz (USD) 1,450 ▲ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں