بیرسٹر گوہر کا عمران خان کی بہنوں کی رہائی کا مطالبہ
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 29 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی بہنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تناؤ بڑھ رہا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نورین بی بی کی طبیعت خراب ہونے پر تشویش ہے، انہیں فی الفور رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو بھی رہا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی دورِ حکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی خواتین کو قید کرنا ہماری روایات نہیں، خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تناؤ بڑھ رہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کرنا کوئی جرم نہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو سنجیدہ مشاورت کی ضرورت ہے۔