پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب
اجلاس میں محمود خان اچکزائی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو خصوصی دعوت دی گئی تھی/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 27 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دو بجے طلب کرلیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزائی، اور علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی خصوصی دعوت دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی میں مزید توسیع
زرائع کے مطابق دونوں اپوزیشن لیڈر اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، محمود خان اچکزائی کوئٹہ میں ہیں جبکہ علامہ راجہ ناصر عباس چکوال میں ہیں۔
زرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اہم فیصلے دونوں اپوزیشن لیڈران کی موجودگی میں کئے جانے تھے۔