معروف ڈھولک نواز عامر دیوان کی کار نہر میں جا گری، تلاش جاری

Aamir Dewan Dholak Player
فائل فوٹو
Updated | Published October, 25 2026 |
خیرپور: (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع خیرپور میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں معروف ڈھولک نواز عامر دیوان کی کار روہڑی کینال میں جا گری، جس کے نتیجے میں وہ ڈوب کر لاپتہ ہوگئے، جبکہ کار میں سوار 5 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر روہڑی کینال میں جا گری، حادثے کے وقت کار میں مجموعی طور پر 6 افراد سوار تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے کار میں سوار 5 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا، تاہم معروف ڈھولک نواز عامر دیوان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عامر دیوان کی تلاش کے لیے روہڑی کینال میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ حادثے میں بچ جانے والے 5 افراد معمولی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عامر دیوان ایک پروگرام میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے اور انہیں گھر چھوڑنے کے لیے کار میں لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔

ریسکیو ٹیمیں لاپتہ ڈھولک نواز کی تلاش میں مصروف ہیں، تاہم ان کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.53 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.78 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.84 ▼ 0.04
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.68 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.41 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,584 ▼ 10,261
Gold 22K Per Tola 382,785 ▼ 9,406
Gold 21K Per Tola 365,386 ▼ 8,978
Gold 18K Per Tola 313,188 ▼ 7,696
Silver Per Tola 5,650 ▼ 325
Platinum Per oz (USD) 1,566 ▼ 56.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 377.71 ▼ 3.43
Diesel HSD Per Litre 275.24 ▲ 75.26
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.96 ▲ 29.32
LPG Per Kg 279.34 ▲ 37.91
ضرور پڑھیں