بس اور کار میں خوفناک تصادم، بچے سمیت 5 افراد جاں بحق

Sanghar Bus Accident
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published October, 25 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ٹنڈوآدم جھول روڈ پر مسافر بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں بچے سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے سانگھڑ جانے والی مسافر بس کی سانگھڑ سے سعید آباد جانے والی کار سے ٹکر ہوگئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ دورانِ منتقلی حیدرآباد لے جاتے ہوئے ایک زخمی خاتون بھی دم توڑ گئی، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، تمام جاں بحق افراد کا تعلق ضلع مٹیاری سے بتایا گیا ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب حادثے کے بعد مسافر بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، متعلقہ حکام کے مطابق فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

حادثے کے باعث علاقے میں افسوس ناک صورت حال پیدا ہوگئی، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات اور حادثے کی وجوہات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.53 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.78 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.84 ▼ 0.04
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.68 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.41 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,584 ▼ 10,261
Gold 22K Per Tola 382,785 ▼ 9,406
Gold 21K Per Tola 365,386 ▼ 8,978
Gold 18K Per Tola 313,188 ▼ 7,696
Silver Per Tola 5,650 ▼ 325
Platinum Per oz (USD) 1,566 ▼ 56.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 377.71 ▼ 3.43
Diesel HSD Per Litre 275.24 ▲ 75.26
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.96 ▲ 29.32
LPG Per Kg 279.34 ▲ 37.91
ضرور پڑھیں