سرکاری ملازمین ہوشیار، نیا ہدایت نامہ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 23 2026 |
پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو دفتری اوقاتِ کار کا پابند بنانے کے لیے محکمہ خزانہ نے تمام افسران اور دفتری عملے کے لیے صبح 9 بجے حاضری یقینی بنانے اور اسمارٹ اٹینڈنس ایپ کے ذریعے روزانہ حاضری درج کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے سرکاری اوقاتِ کار پر سختی سے عمل درآمد کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن اور سرکلر جاری کر دیا ہے، جس میں تمام افسران اور ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 9 بجے اپنی ڈیوٹی پر موجودگی یقینی بنائیں۔

سرکلر کے مطابق تمام ملازمین روزانہ اپنی حاضری اسمارٹ اٹینڈنس ایپ کے ذریعے درج کروانے کے پابند ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دفتری اوقات کی خلاف ورزی اور ملازمین کی تاخیر سے آمد کے باعث سرکاری امور، عوامی مسائل کے حل اور اہم فائلوں پر پیشرفت متاثر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت کی نئی تاریخوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

محکمہ خزانہ نے تمام افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کی پابندی کریں اور حاضری کے نظام پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ تاخیر سے آنے یا حاضری کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف بلا رعایت سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.75 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.47 ▼ 0.59
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.67 ▼ 0.20
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.35 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.44 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,141 ▼ 2,078
Gold 22K Per Tola 391,546 ▼ 1,905
Gold 21K Per Tola 373,748 ▼ 1,818
Gold 18K Per Tola 320,356 ▼ 1,558
Silver Per Tola 6,006 ▲ 93
Platinum Per oz (USD) 1,656 ▲ 17.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں