مستحق طلبہ کو اسکالرشپس دینے کا اعلان

FATA University Scholarships 2026
فائل فوٹو
Updated | Published October, 23 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان بیت المال نے فاٹا یونیورسٹی کے 50 مستحق طلبہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے اسکالرشپس دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بیت المال خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر لعل بادشاہ نے فاٹا یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان مستحق طلبہ کو اسکالرشپس فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

تعلیمی تعاون کو باضابطہ شکل دینے کے لیے دونوں اداروں کے درمیان جلد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے، جس کے بعد اسکالرشپس کی فراہمی کے حوالے سے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

ملاقات کے دوران طلبہ کی تعلیمی ضروریات، مالی معاونت اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے انتظامی افسران کے علاوہ زرعی یونیورسٹی پشاور کے ڈائریکٹر اسپورٹس محمد بلال مروت بھی موجود تھے۔

فاٹا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز نے اس موقع پر کہا کہ مالی مشکلات کسی بھی مستحق طالب علم کی تعلیم کے حصول میں رکاوٹ نہیں بننی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے، تعلیمی سہولیات بہتر بنانے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وائس چانسلر نے مستحق طلبہ کی معاونت کے لیے پاکستان بیت المال کے اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسکالرشپس سے طلبہ کو تعلیمی اخراجات پورے کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مستحق طلبہ کو مالی پریشانیوں کے بغیر اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.75 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.47 ▼ 0.59
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.67 ▼ 0.20
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.35 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.44 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,141 ▼ 2,078
Gold 22K Per Tola 391,546 ▼ 1,905
Gold 21K Per Tola 373,748 ▼ 1,818
Gold 18K Per Tola 320,356 ▼ 1,558
Silver Per Tola 6,006 ▲ 93
Platinum Per oz (USD) 1,656 ▲ 17.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں