سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
معذول وزیراعلیٰ اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی/ فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published October, 17 2026 |
پشاور (ویب ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی بازیابی کے لیے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
معذول وزیراعلیٰ اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی پر بطور جماعت پابندی ہوگی: فیصل واوڈا بیان پر قائم
رپورٹ کے مطابق محمد سہیل آفریدی کی جانب سے ان کے بھائی محمد عامر آفریدی کی دائر رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد سہیل آفریدی کو سی سی پی او پشاور کی موجودگی میں مسلح اور نقاب پوش افراد نے اغوا کیا۔
درخواست گزار نے کہا کہ صوبے کے منتخب چیف ایگزیکٹو کا اغواء آئین، قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، سہیل آفریدی کی جان اور آزادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ سہیل آفریدی کو فوری بازیاب کروا کر عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔