پی ٹی آئی پر بطور جماعت پابندی ہوگی: فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا
سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کی/ فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published October, 17 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پوری جماعت کو دہشت گرد کہنا سراسر زیادتی ہوگی تاہم پی ٹی آئی پر بطور جماعت پابندی ہوگی اور اس حوالے سے اپنے بیان پر قائم ہوں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان مزید پھنس گئے ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 مہینے میں کوئی کچھ ریورس نہیں ہو رہا، 6 مہینے میں دہشت گردی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ 6 مہینے میں آپ کیا کر سکیں گے؟ 6 مہینے میں ایک سمت دینی ہے اور ناکام ہونے کا کوئی موقع نہیں ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی موجودہ کابینہ کے 75 فیصد لوگوں کو جانتا ہوں وہ قابل ہیں، اس کابینہ نے 5 فیصد بھی کام کیا تو پی ٹی آئی فارغ ہو جائے گی۔

پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن کے باپ دادا کے پاس کچھ نہیں تھا وہ اب امیر ہو گئے ہیں، عوام کے پاس تو کچھ بھی نہیں ہے، عوام کسی لیڈر کے پیچھے نکلنے کو تیار نہیں ہیں، کسی لیڈر نے بھی عوام کو ڈیلیور نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی میں دہشتگردی پر قابو پانے کے بعد نظام صوبائی حکومت کے حوالے کر دیں گے، طارق فضل چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ صرف خیبرپختونخوا نہیں بلکہ باقی جگہوں پر بھی ایسی صورت حال ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال میں فرق ہے، جب دہشت گردوں کو ختم کرنے میں رکاوٹ بنیں گے تو ایسا ہو گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگی ہے، فیصل کریم کنڈی سے میری بات ہوئی ہے اور انہوں نے گزشتہ 5 دنوں میں اچھے اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، انہیں اگر کوئی تحفظات ہیں تو ہم اس حوالے سے ان سے بات چیت کریں گے، بعض اوقات مس انڈر اسٹینڈنگ بھی ہو جاتی ہے، اس وقت جو باتیں کی جا رہی ہیں وہ تکلیف دہ ہیں، مولانا کے ساتھ احترام والا رشتہ ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.83 ▲ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.08 ▲ 0.76
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.93 ▲ 1.58
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.63
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.37 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 428,221 ▼ 4,089
Gold 22K Per Tola 392,535 ▼ 3,748
Gold 21K Per Tola 374,693 ▼ 3,578
Gold 18K Per Tola 321,165 ▼ 3,067
Silver Per Tola 5,796 ▼ 348
Platinum Per oz (USD) 1,605 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.23 ▼ 3.63
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.41 ▲ 0.27
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں